مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران میں برطانیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے اورنفرت ، نیز ایرانی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے ساتھ روابط ختم کرنے کی قرارداد کی منظوری کےبعد برطانوی وزیر خارجہ نے منفعلانہ اقدام میں لندن میں ایران کے سفارتخانہ کو 48 گھنٹے میں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ایران میں موجود بر طانوی سفارت خانہ بند کر نے کا بھی حکم دیا ہے اور اپنے اسٹاف کوبرطانیہ واپس آنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ اس نے کہا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ مکمل طور پر تعلقات ختم نہیں کرنا چاہتا۔ ادھر ایران کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارتخانہ پر ایرانی طلباء کا احتجاج برطانیہ کے معاندانہ اقدامات کی وجہ ہے اور ایرانی عوام کو برطانوی حکومت سے شدید نفرت ہے
ولیم ہیگ
برطانوی وزیر خارجہ کا ایرانی سفارتخانہ 48 گھنٹے میں بند کرنے کا مطالبہ
مہر نیوز- 30 نومبر 2011ء:ایران میں برطانیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے اورنفرت ، نیز ایرانی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے ساتھ روابط ختم کرنے کی قرارداد کی منظوری کےبعد برطانوی وزیر خارجہ نے منفعلانہ اقدام میں لندن میں ایران کے سفارتخانہ کو 48 گھنٹے میں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1474245
آپ کا تبصرہ